سموگ کے پیش نظر لاہور کے پرائمری سکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے

15

سموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نےسرکاری پرائمری سکولوں کوایک ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ۔محکمہ ماحولیات نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق نرسری سے پانچویں جماعت تک سکولز بند رہیں گے،فیصلے کا اطلاق 4 سے 9 نومبر تک ہوگا۔اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری پرائمری سکولوں کوایک ہفتےتک بندرکھنےکافیصلہ کیا گیاہے، پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلئےبندرہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 22اکتوبر کو سکولوں کے اوقات 8 بجکر 45منٹ کیے تھے، سموگ کے باعث لاہور میں پلے گروپ سے پرائمری کلاس تک کو ایک ہفتے کی چھٹی دے رہے ہیں، سرکاری و نجی سکولوں کو ایک ہفتے تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں، پرائمری کلاسوں سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں