بنگلادیش؛ عوامی احتجاج اور دباؤ پر شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا

25

بنگلہ دیش کے آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم حسینہ واجد سے مستعفی ہونے اور ملک چھورنے کے مشورے پر حسینہ واجد بھارت روانہ ہوں گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا اور اپنی بہن کے ہمراہ خصوصی طیارے میں بھارت روانہ ہوں گی۔ انھیں مستعفی ہونے سے قبل تقریر بھی ریکارڈ کرانے نہیں دی گئی۔بنگلادیش کی سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والی حسینہ واجد کو مبینہ طور پر فوج کی جانب سے مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے قبل قوم کے نام تقریر بھی ریکارڈ کروانے کی کوشش کی لیکن انھیں اس کا موقع نہیں دیا گیا۔اس وقت ہزاروں کی تعداد میں مشتعل مظاہرین شیخ حسینہ واجد کے گھر میں داخل ہوگئے تاہم وہ اس سے قبل ہی خصوصی طیارے میں اپنی بہن کے ہمراہ بھارت روانہ ہوں گی۔دوسری جانب ملک کے آرمی چیف نے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کچھ دیر ہی میں عوام سے خطاب کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں