ساہیوال(بیورورپورٹ)ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ/کمپوزٹ پہلا سالانہ امتحان2023کے نتائج کا اعلان 13ستمبرصبح10بجے کرے گا۔ اساتذہ، سربراہان ادارہ جات اور طلبہ و طالبات بورڈ کی ویب سائٹ سے چیک کر سکتے ہیں۔ یہ بات کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امیدواران اپنا رول نمبر800292پر ایس ایم ایس کر کے نتائج معلوم کر سکتے ہیں اور جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتری کوائف پورے نہ کرنے کی وجہ سے رکے ہیں وہ اس وقت تک جاری نہیں کیے جائیں گے جب تک وہ اپنے کوائف /واجبات پورے ادا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ری چیکنگ کروانے والے امیدواروں آن لائن ری چیکنگ کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔