پاک پتن(ایس این این) دیپالپور روڈ پر لاہور سے پاکپتن آنے والی مسافر ہائی روف اڈا سکھ پور کے قریب ٹریکٹر ٹرالر سے جا ٹکرائی ۔ تیز رفتار ہائی روف میں سوار ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل پولیس عاصم حمید سمیت 6 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں عاصم حمید ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل پولیس پرموشن کورس مکمل کرکے لاہور سے پاکپتن واپس آرہے تھے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے