جہاز گراؤنڈ میں مضر صحت گوشت برآمد، قصائی فرار

105

ساہیوال (ایس این این) محکمہ لائیو سٹاک کی رات کے اندھیرے میں تھانہ سٹی کے علاقے جہاز چوک میں کارروائی. جہاز گراؤنڈ کے قصاب سے 100 کلو ناقص اور مضر صحت گوشت برآمد. ذرائع کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کو اطلاع ملی تھی کہ جہاز گراؤنڈ کے دو قصاب گوشت کی سپلائی لے جا کر علاقے میں فروخت کرنے والے ہیں جس پر ڈاکٹر اسامہ اور ڈاکٹر عرفان نے لاغر اور بیمار جانور کے 100 کلو ناقص گوشت کی سپلائی پکڑ لی۔
مبینہ ملزم اللہ دتہ قصائی کا بیٹا راشد قصائی اور ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ڈاکٹر اسامہ اور ڈاکٹر عرفان نے کارروائی کرتے ہوئے بیمار گوشت نہر میں پیھنک دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں