ہوم ساہیوال ڈویژن ساہیوال: موٹر وے اہلکار کے مبینہ سخت رویے پر خاتون دل کا...

ساہیوال: موٹر وے اہلکار کے مبینہ سخت رویے پر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی

11

ساہیوال صادق فیڈزملز کے قریب موٹروے پولیس نے چیچہ وطنی کے محنت کش ابرار نامی لڑکے کا ہیلمٹ نا پہننے پر چالان کیا  پیسے نہ ہونے پر مذکورہ لڑکے نے کچھ دیر کی مہلت مانگی جبکہ موٹر وے اہلکار نے اس کی ایک نہ سنی اور والدہ سمیت تھانہ میں بند کرنے کی دھمکیاں دیں-ابرار نے کسی طرح رقم کا بندوبست کرکے چالان اداکردیا-

ابرار نے اس دوران ہونے والی تکرار کی ویڈیو بنا لی جس پر موٹروے پولیس کا سب انسپکٹر شمعون مبینہ طور پر آپے سے باہر ہوگیا اور ابرار سے موبائل فون چھین لیا-

مبینہ طور پر ابرار کی والدہ نے موٹروے اہلکار کی کافی منت سماجت کی مگر مبینہ طور پر مذکورہ اہل کار نے والدہ کو غصے سے دھتکار دیا جس سے خاتون حرکت قلب بند ہوجانے پر موقع پر دم توڑ گئی-متاثرہ خاندان سمیت عوامی سماجی حلقوں نے موٹرے وے اہلکار شمعون کی سنگ دلی اور موٹروے پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں