چیچہ وطنی/ساہیوال: شادی کا جھانسہ دے کر دو لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا گیا

8

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 جولائی2024ء) یہاں نواح میں دو نوجوان لڑکیوں کو شادی جھانسہ دے کر بے آبرو کر دیا گیا ۔ مقدمات درج کرلئے گئے ۔چک51پانچ ایل میں ایک موبائل دوکاندارکی18سالہ لڑکی ساجدہ کو شادی کا جھانسہ دے کر مجیب الرحمن بلوچ نے حاملہ کر دیا اور24ہفتوں کے بعد شادی سے انکار کے بعد رفو چکر ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد خاں دوکاندار کی بیٹی کو ملزم نے شادی کا جھانسہ دیا اور جب اس کا باپ گھر پر نہ ہوتا تھا تو ملزم اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور شادی کے وعدے کرتا رہا ۔
اس کے حاملہ ہونے پر غائب ہو گیا ۔ غفور ٹائون چیچہ وطنی میں ایک لڑکی اللہ معافی کو نوجوان عبدالمالک نے شادی کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔ اللہ معافی جب گھروں میں کام کرنے کے لیے جاتی تو ملزم عبدالمالک اسے شادی کا جھانسہ دے کر اپنے ڈیرے پر لے جاتا اور ہوس کا نشانہ بناتا رہا ۔گزشتہ روز جب اللہ معافی نے اس سے اپنی شادی کی تاریخ کا معلوم کیا تو ملزم نے انکار کر کے غائب ہو گیا ۔پولیس یوسف والا ور صدر چیچہ وطنی نے دو مقدمات محمد خاں اور اللہ معافی کی مدعیت میں 376ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں