ساہیوال (این این آئی) زمیندار اور جیولر کو نوسربازوں نے 20لاکھ30ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔نوسربازوں نے صدر چوک میں کوٹ خادم علی شاہ کے علی احمد صابر سے 5ہزار روپے نقدی اور دو لاکھ 50ہزار روپے کے زیورات لوٹ کر لے گئے۔چک176نو ایل میں جیولر مختار احمد سے اس کی دوکان پر زیورات خریدنے کے بہانے نوسر باز خواتین نے آ کرزیورات دیکھنا شروع کیے اور17لاکھ75ہزار روپے کے زیورات لے کر رفو چکر ہو گئیں۔پولیس تھانہ سٹی اور غازی آباد نے دو مقدمات علی احمد صابر اور مختار احمد کی مدعیت میں 420, 379ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک نوسر باز عورتوں کا سراغ نہیں چل سکا۔