ساہیوال، اوورسیز پاکستانی سے جعل سازی پر 5 نوسر بازوں کے خلاف مقدمہ

21

ساہیوال(این این آئی) اوورسیز پاکستانی کوجعل سازی سے اس کے مکان اور 12لاکھ روپے کی نقدی سے محروم کرنے والے نوسربازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستان کے شہری محمدامین اوراسکے بیٹے محمد عظیم نے 30جون2022کو12لاکھ روپے کی لاگت سے ایک مکان محمد حنیف قریشی سے خرید اجس کی رجسٹری کرائی گئی جس کے بعد پٹواری کے پاس اندراج انتقال کے وقت محمد حنیف قریشی وفات پا گیا تو اسکے بیٹے بیٹیاں محمد عتیق،محمد عدیل،مہران حنیف،فوزیہ حنیف اور مختاراں بی بی بیوہ محمد حنیف نے عدالت میں بو گس دستاویزات سے کیس دائر کیا جسے سول جج سمیرا ناز ملک نے جعلی دستاویز کی وجہ سے دعویٰ مسترد کر دیا۔اور عدالت کی ہدایت پر محمد امین کی مدعیت میں پولیس تھانہ سول لائن نی5جعل سازوںکے خلاف مقدمہ471,467,420ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں