ساہیوال، پلاٹ کا جھانسہ دے کر دکاندار سے 35 لاکھ ہتھیا لیے گئے

14

ساہیوال(آن لائن) غلہ منڈی کے سپیئر پارٹس کے دوکاندار بشیر احمد کو پلاٹ دینے کا جھانسہ دے کر 35لاکھ روپے نقدی ،جعلی دستاویزات دے کر خرد برد کرلی ۔ کالونی ڈویلپر اللہ وسایا اور محمد عثمان خالد کے خلاف مقدمہ درج ۔دونوں ملزموں نے اپنی کالونی میں پلاٹ دینے کے لیے 35لاکھ روپے کی نقدی حاصل کرلی ۔جب پلاٹ کی رجسٹری کا دن آیا تو پلاٹ دینے سے انکار کر دیا اوررقم واپسی کے بہانے مردہ شخص کی چیک بک سے بوگس چیک دے دیا ۔پولیس نے عدالت کے حکم پر ملزموں کے خلاف مقدمہ 467-420اور 471ت پ درج کر لیا ۔ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں