ساہیوال، مسلم لیگ کے امیدوار صوبائی اسمبلی اسلام آباد میں قتل

402

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کی معروف کاروباری شخصیت اورمسلم لیگ ق کے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں اللہ یار گڈگور اسلام آباد میں مبینہ طور پر قتل. میاں اللہ یار کو کاروباری میٹنگ میں تلخ کلامی پر نامعلوم ٹھیکداروں نے نجی ہوٹل کی چوتھی منزل سے نیچے گرا دیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے. ذرائع کے مطابق میاں اللہ یار اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں بسلسلہ کاروباری معاملات مقیم تھے جہاں اُن کی میٹنگ مقامی ٹھیکداروں کے ساتھ طے تھی اسی دوران کاروباری معاملات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر انہوں نے میاں اللہ یار گڈ گورکوہوٹل کی چوتھی منزل سے مبینہ طور پر نیچے پھینک دیااور وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ موت کی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی تاہم پولیس اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں