میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ کے لیے ساہیوال میں انتظامات مکمل

61

ساہیوال(ایس این این) پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 10ستمبر بروز اتوار منعقد ہوگا جس کے لئے ساہیوال میں دو سنٹرز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اور ڈی پی ایس میں بنائے گئے ہیں جس میں بالترتیب 1120 طلبہ اور 2584طالبات امتحان دیں گی۔ ایم ڈی کیٹ کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، اے ڈی سی جنرل سید عثمان منیر بخاری، پرنسپل ڈی پی ایس برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر احمد حسن، سی ای او ھیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید خان نیازی، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ممتاز احمد، ڈی ایس پی ٹریفک سعید خان لودھی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پیر ریاض شاہ سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے ٹیسٹ کے موقع پر طلبہ وطالبات اور ان کے ہمراہ آنے والے والدین کے لئے بہترین انتظامات کرنے اور ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دونوں تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ والدین کے بیٹھنے اور انہیں پینے کے پانی کی فراہمی کا بھی انتظام کیا جائے۔ اجلاس میں کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے دوسرے شہروں سے آنے والے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لئے شہر کے تمام انٹری پوائنٹس پر بینرز بھی لگانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دونوں سنٹرز پر ہیلتھ بوتھ بنانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں