ساہیوال(این این آئی) جہاز گراؤنڈ میں ایک بیوپاری زوہیب اصغر کے گھر سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ کرنے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات میں 9مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین کوگرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق زوہیب اصغر کے گھر سالگرہ کا فنکشن ہو رہا تھا کہ مقدمہ کی پیروی کی رنجش پر پڑوسیوں زاہد، عمر، شاہ زیب ،ا حمد ، ابوبکر ، ماجد اور تین نا معلوم مسلح افراد نے آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور پورا علاقہ گولیوں کی گھن گرج سے لرز اٹھا۔15کال پر پولیس آ گئی تو ملزم فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی نے زوہیب اصغر کی مدعیت میں مقدمہ337ایچ ٹو، 148، 149ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے اور تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔