ہوم تعلیم ڈی پی ایس چیچہ وطنی کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا...

ڈی پی ایس چیچہ وطنی کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

2111

چیچہ وطنی( ایس این این)ڈی پی ایس چیچہ وطنی کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ساہیوال ایجوکیشن ٹرسٹ سید افتخار حسین شاہ نے طلبا پر زور دیا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعمیر کردار پر بھی بھرپور توجہ دیں تاکہ آنے والی نسل علم و اخلاق کا  پیکرہو۔ انھوں  نے پرنسپل ڈی پی ایس برگیڈیئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی کی ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور علالت کے باوجود طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ایس ساہیوال (چیچہ وطنی کیمپس) کے پرنسل سید انوار الحسن کرمانی نے چیچہ وطنی کیمپس کی تعمیر وترقی اور تعلیمی اعزازات پر روشنی ڈالی اور وائس پرنسپل مدثر رضوان کی کارکردگی کو سراہا۔ انھوں نے ڈی پی ایس چیچہ وطنی کیمپس کے طالب علم محمد عبداللہ کو بھی شاباش دی اور خصوصی انعام کا اعلان کیا۔مہمان خصوصی افتخار حسین شاہ، وائس پرنسپل مدثر رضوان، چوہدری کاشف ستار(برسر) ، مسز عذرا (سابق سیکشن ہیڈ ) نے تقریب میں اعلی نتائج  کے حامل طلبا و اساتذہ اور سال 2024کے دوران ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں و ہم نصابی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں