ساہیوال(ایس این این) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ ساہیوال، سرکاری سکولز کے اساتذہ کو طلبا و طالبات سمیت شام چار بجے تک سکولز میں حاضر رہنے کا حکم جاری، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بنجاب مریم نواز شریف 22 ستمبر کو ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کریں گی۔ آج سی۔ای او ایجوکیشن ساہیوال نے اساتذہ کی میٹنگ کے دوران اساتذہ کو اس دورے کے ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سکولز میں شام 4 بجے تک حاضر رہیں گے اور بچوں کے کھانے پینے کا انتظام بھی اپنی مدد آپ کے تحت کریں گے۔