چیچہ وطنی، طالب علم پر ریپ کیس کی جعلی کال کر کے نوسر بازوں نے وکیل کو لوٹ لیا

41

ساہیوال (ایس این این) نواحی چک 109بارہ ایل میں ایک وکیل قمر شہزاد سے جعلی ایس ایچ او اور اس کے تین ساتھیوں نے 5لاکھ دس ہزا رروپے کی نقدی ہتھیا لی اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے ایک وکیل قمر شہزاد کو موبائل فون پر کال آئی کہ اس کا بیٹا دائود قمر طالب علم دسویں جماعت ڈویژنل پبلک سکول ایک لڑکی سے ریپ کرتے ہوئے دیگر تین لڑکوں کے ساتھ گرفتار ہے ۔میں ایس ایچ او زین شاہ بول رہا ہوں۔فوری طور پر 8لاکھ روپے کا انتظام کر لوتاکہ آپ کے بچے کو چھوڑایا جا سکے۔ جس پر5لاکھ دس ہزار روپے میں سودا طے کیا اور جاز کیش فون نمبروں پر کروالیا۔ لیکن چھٹی کے بعد جب طالب علم بیٹا دائود قمر سکول سے واپس گھر بحفاظت آیاتو اس کے اہلخانہ حیران رہ گئے پتہ چلا کہ کوئی واقعہ رونما نہ ہوا ہے بلکہ جعلی ایس ایچ ائو اور نوسر بازوں نے نقدی ہتھیانے کے لیے ڈرامہ رچایا ہے۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے قمر شہزاد ایڈووکیٹ کی مدعیت میں نا معلوم پولیس آفیسر اور نوسر بازوں کے خلاف مقدمہ 170, 419, 420ت پ اور 25ٹیلی گراف ایکٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں