چیچہ وطنی(ایس این این) تھانہ سٹی چیچہ وطنی کی حدود میں بائی پاس پر نادرا دفتر کے قریب کار موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئےدرخت سے ٹکرا گئی۔ ذرائع کے مطابق جج عبد الغنی مینگل کوئٹہ سے اپنی فیملی کے ساتھ لاہور جا رہے تھے کہ نادرا دفتر کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ان کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور عبدالغنی مینگل شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی جج کو ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ گاڑی کا ڈرائیو معجزانہ طور پر بچ گیا۔