ساہیوال (این این آئی) نواحی چک 54بارہ ایل میں پانی کی باری کے تنازعہ پر 8مسلح افراد کی فائرنگ۔ زمیندار کا باپ محمد خلیل شدید زخمی ہوگیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد شکیل کا باپ محمد خلیل اور اس کا بھائی ندیم کھیتوں میں پانی لگانے کے لیے گئے اور اپنی باری پر پانی کاٹ کر لگا لیا۔
جس پر محمداویس، محمد شاہدبھگی، محمد جمیل، مقبول، محمد یونس گجر اور تین نا معلوم رائفلوں سے مسلح ہو کر آ گئے اور کہا کہ آپ نے ایک منٹ پہلے پانی لگایا ہے جس پر ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے زمیندار کا باپ محمد خلیل شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی محمد خلیل کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال داخل کر ادیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے محمد شکیل کی مدعیت میں 8ملزموں کے خٰلاف مقدمہ 149, 148, 324ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔







