ساہیوال سمیت پنجاب بھر کے بورڈ نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کل کریں گے

36

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ جماعت نہم کے نتائج کا اعلان کل 9 اگست 2024 کوکریں گے۔عوساہیوال بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نہم سالانہ امتحان 2024 ء کے نتیجہ کا اعلان کل 9 اگست کو صبح 10 بجے کیاجائے گا۔تما طلباء وطالبات اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائیٹ www.biseswl.edu.pk سے چیک کر سکتے ہیں۔ جن امیدواران کے نتائج بقایا فیس یا دیگر دفتری کوائف پورے نہ کرنے کی وجہ سےرکے ہوئے ہوں گے ان کا رزلٹ آن لائن کر دیا جائے گالیکن رزلٹ کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا جب تک وہ اپنے کوائف واجبات پورے ادا نہیں کر دیتے مزید معلومات یا کسی بھی راہنمائی کے لیے دفتر سے بالمشافہ یا بذریعہ ٹیلی فون نمبر 9200521-040 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں