اوکاڑہ: کار حادثے میں چیچہ وطنی کا نوجوان طالب علم جاں بحق

33

چیچہ وطنی/اوکاڑہ(ایس این این) چیچہ وطنی کا طالب علم کار اور واٹر ٹینکر کے تصادم میں جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق 51 بارہ ایل چیچہ وطنی کا زاہد رسول جویونیورسٹی آف اوکاڑہ میںزیر تعلیم تھا آج اپنی گاڑی پر یونیورسٹی جا رہا تھا کہ52 ٹو ایل کے قریب گاڑی بے قابو ہو کر واٹر ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زاہد رسول شدید زخمی ہو گیا بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق زاہد رسول اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا اور ڈی پی ایس چیچہ وطنی کا سابق طالب علم تھا۔ زاہد کے انتقال کی خبر سن کر چیچہ وطنی کی فضا سوگوار ہو گئی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں