ساہیوال، سول ہسپتال کالونی میں13 سالہ بچی کی آبروریزی، 1 ماہ بعد مقدمہ درج

32

ساہیوال (این این آئی) سول ہسپتال کے سرکاری کوارٹر میں ایک بیوہ خاتون کی 13سالہ بیٹی عروج فاطمہ کو اغوا کر کے آبروریزی،بچی کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کر ادیا گیا،پولیس فرید ٹاؤن نے ایک ماہ کی تاخیر سے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق 4مئی کو ساڑھے بارہ بجے بیوہ شکیلہ بی بی جو کہ گلیوں میں کھلونے فروخت کرنے کے لیئے چلی گئی اور اس کی 13سالہ بیٹی عروج فاطمہ گھر پر اکیلی تھی کہ ذیشان مسیح اسے اسلحہ کے زور زبردستی اغوا کر کے سول ہسپتال کے کوارٹر میں لے گیا جہاں ملزم نے عروج فاطمہ سے زبردستی زنا کیا جس سے بچی کی حالت خراب ہو گئی تو ملزم نے بچی کو ہسپتال داخل کروا کر رات گیارہ بجے اس کی والدہ کو نامعلوم نمبر سے اطلاع دی اور فرار ہو گیا۔



جب یہ معاملہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کے نوٹس میں آیا تو معاملہ کو دبانے کی خاطر بچی کو زبردستی اس کی والدہ سمیت لاہور بھجوادیا ۔ شکیلہ بی بی نے بچی کا لاہور ہسپتال میں علاج کروایااور تین جون کو لاہور سے اپنی بچی کو واپس ساہیوال لے آئی۔ جب تھانہ فرید ٹائون مقدمہ درج کرانے گئی تو پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا۔ پولیس نے عدالت کے حکم پر میڈیکل لیگل کروایا او رپولیس فرید ٹاؤن نے ایک ماہ کی تاخیر سے مقدمہ 376iiiت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں