ساہیوال،30سالہ لیڈی ورکر سے گینگ ریپ ، تین کمسن بچہ ،بچیاں اغوا

7

ساہیوال (این این آئی) چک 98نو ایل میں ایک طلاق یافتہ 30سالہ خاتون سے گینگ ریپ جبکہ تین کمسن بچہ بچیاں کو اغوا کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ کی عدت رانی سو ل ہسپتال ساہیوال کی ورکر عارفوالا سے ساہیوال آ رہی تھی کہ بس میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی تو بلے والا موڑ پر اتر کر ڈاکٹر کی دوکان پر علاج کرایا اس دوران بگی اور الطاف لک آ گئے اور اسے ہسپتال پہنچانے کے بہانے اپنے ہمراہ لے گئے او ر زبردستی ملزموں نے گینگ ریپ کیا اور فرار ہو گئے۔جبکہ ڈسپنسری روڈ پر محنت کش محمد علی کی 13سالہ بیٹی ثانیہ کو نا معلوم مسلح افراد اغوا کر کے فرار ہو گئے۔نئی آبادی جھال روڈ سے ایک دوکاندار عامر شہزاد کے سات سالہ بیٹے علی حسن کو اس کی سوتیلی ماں آسیہ تبسم، ثمینہ، سلامت علی، صباء اور ملازمہ بلورانی نے بچے کو نشہ کی گولیاں دے کر بے ہوش کر کے اغوا کر لیا اور فرا ر ہو گئے۔


چک183نو ایل سے رشیداں بیگم کی بہن ثمینہ کوثر کی 8سالہ بیٹی خدیجہ بی بی کو عبدالستار، حفیظ الرحمن، کاشف علی اور پروین نے زبردستی اغوا کر لیا اور کیری ڈبہ میں ڈال کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم، فتح شیراور غلہ منڈی نے 4 مقدمات 375اے اور363ت پ عدت رانی، محمد علی، عامر شہزاد اور رشیداں بیگم کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک بچہ اور بچیاں بازیاب نہیں ہو سکیںاور نہ ہی کوئی ملزم گرفتار ہو سکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں