چیچہ وطنی (ایس این این) تھانہ صدر کی حدود میں لیاقت علی ولد رشید ساکن 172 نائن ایل اور ایک کس نامعلوم مسلح شخص نے رات کی تاریکی میں 39 بارہ ایل کی رہائشی(ب) کے گھر میں داخل ہو کر اسے جبری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ذرائع کے مطابق ٣٩ بارہ ایل کی (ب) اپنے گھر اکیلی تھی کہ اچانک لیاقت علی اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ مذکورہ خاتون کے گھر داخل ہو گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ صدر چیچہ وطنی نے 2 کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔