چیچہ وطنی: بچی کو میلے سے اغوا کرنے والا شخص گرفتار

7

ساہیوال (این این آئی) نواحی گائوں جھنگی سیال میں عرس سے زمیندار فخر عباس کی 5سالہ بیٹی فروا بی بی کو اغوا کر کے فرار ہونے والا بردہ فروش کو دیہاتیوں نے پکڑ لیا۔واقعات کے مطابق زمیندار اپنے بچوں کو لے کرعرس بابا حسن شاہ گیا تورش کے سبب ملزم بیٹی فروا بی بی کواٹھا کرجنگل کی طرف فرار ہو رہا تھا۔دیہاتیوں نے دیکھ کر ملزم کو بچی سمیت قابو کر لیا۔ ملزم علی اعجاز 113سات آر کا رہنے والا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ بچے اغوا کر کے فروخت کرنے کا دھندا کرتا ہے۔پولیس ہڑپہ نے مقدمہ 363ت پ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں