چیچہ وطنی بائی پاس پر ایل پی جی کنٹینر لیکج سے ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی

81

چیچہ وطنی(ایس این این) الغنی چوک بائی پاس پر ایل پی جی سے بھرا کنٹینر لیک ہو گیا.کینٹینر سے ایل پی جی گیس کے اخراج کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو‌ٹیمز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی. ایل پی جی گیس لیکج کے باعث گردو نواح کی فضا سے علاقہ مکینوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی.واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے بوریوالہ روڈ اور گرد و نواح کے تمام راستے بلاک کر دیے. جس سے لاہور ملتان ، فیصل آباد اور بوریوالہ جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں. ذرائع کے مطابق کنٹینر کو خالی کر کے صورت حال پر قابو پالیا گیاہے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں