چیچہ وطنی(ایس این این) کسووال سے تعلق رکھنےوا لے سابق ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ غلام سرور کے اکلوتے بیٹے میجر ریٹائرڈعدنان سرور انتقال کرگئے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ جھنگ میں سول لائن روڈ پر میڈیسن ڈسٹریبیوشن سینٹر میں موجود تھے کہ اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے. اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں. عدنان سرور کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی چیچہ وطنی اور کسووال کی فضا سوگوار ہو گئی اور عوام اظہار افسوس کیلئے کسووال میں میجر ریٹائرڈ غلام سرور کے ڈیرے پر پہنچنا شروع ہو گئے،نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔