ساہیوال (اے پی پی) ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کی ہدایت پر ساہیوال پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔پولیس نے دوران سرچ آپریشن گھروں، ڈیرہ جات کی تلاشیاں لیں اور افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا ہے۔