ساہیوال: ماں بیٹی کو تیزاب ڈال کرقتل کرنے والے کو 3 بار سزائے موت

16

ساہیوال (این این آئی) خصوصی جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خاں نے ماں بیٹی کے مقدمہ قتل کے مجرم محمد آصف کو 3مرتبہ سزائے موت ، عمر قید سخت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔عدالت نے مجرم آصف کو 302میں سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ ، 302بی میں سزائے موت، 336بی میں 25سال قید ،338سی میں سزائے موت اور5لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالت نے مجرم کے بھائی محمد سعید کو شک کا فائدہ دے کر بر ی کر دیا ۔
استغاثہ کے مطابق 20مئی 2022کو موضع بھونی میں اپنے گھر پر سوئی ہوئی ماں عابدہ ، بیٹی عائشہ 7سالہ پر ملزم تیزاب ڈال کر فرارہوگئے۔ عابدہ اور عائشہ کو بری طرح جھلس جانے کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا مگر ماں بیٹی دم توڑ گئیں ۔جس پر پولیس بہادر شاہ نے نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ 336بی، 302،109 اور34ت پ درج کر کے ملزموں کا سراغ لگا لیا اور تین ملزموں محمد اسلم ، محمد سعید اور محمد آصف کو گرفتار کر لیا ۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران ملزم محمد اسلم وفات پا گیا ۔ سرکار کی طرف سے پیروی آصف جاوید اور ریاض بلوچ نے کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں