ساہیوال (این این آئی) نواحی گائوں چک بندی میں گزشتہ رات ایک محنت کش محمد شفیق کو گولی مار کر اس کی بہن عائشہ بی بی کو چھ مسلح افراد اغوا کر کے ڈالہ گاڑی میں ڈال کر فرار ہو گئے۔ زخمی محمد شفیق کو ہسپتال داخل کرا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد شفیق اور اس کی ہمشیرہ عائشہ اپنے گھر میں موجود تھے کہ آتشی اسلحہ سے مسلح اسد، بھاپی ،مظہر، بندیال، جانی اور بخشا آ گئے ۔زبردستی عائشہ بی بی کو اٹھا لیا اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ محمد شفیق نے مزاحمت کی تو ملزموں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور عائشہ کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس ہڑپہ نے مقدمہ324، 365بی ،148اور149ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور مغویہ بھی بر آمد نہیں ہو سکی۔







