ساہیوال، سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ لگانے والا شخص گرفتار

32

ساہیوال(آن لائن) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال (ڈیوٹی جج )عائشہ رشید نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ پوسٹ کرنے والے گرفتار احسان عرف شان مسیح کو 8 یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس ڈیر ہ رحیم کے سپر د کردیا اور ملزم کو دوبارہ 29 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔ پولیس ڈیر ہ رحیم نے 19 اگست کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ پوسٹ لگانے پر مقدمہ 295اے ،295بی اور 11 تحفظ الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کرکے ملزم احسان عرف شان مسیح کو چک 186نو ایل سے گرفتار کرلیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں