چیچہ وطنی(ایس این این)نواحی گاوں 110/7R کی نہر میں 5 سالہ بچی عائشہ ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو ذرائع کے مطابق بچیاں نہر لوئر باری دوآب کے کنارے کھیل ہی تھیں کہ عائشہ نامی بچی کا پاؤں پھسلا اور وہ نہر میں گر گئی۔ مقامی لوگوں نے پتا چلنے پر نہر میں چھلانگیں لگا کر بچی کو نہر سے نکال کر ہسپتال پہچایا مگر بچی پیٹ میں زیادہ پانی جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی۔