چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی جی ٹی روڈ پر رائے ہسپتال کے نزدیک موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ایک خاتون پر نامعلوم افراد نے تیزا پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے رکشے میں سوار خاتون کو تیزاب کا نشانہ بنایا جس سے عورت کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس اچ او سٹی اور اے ایس پی موقع پر پہنچ گئے۔ متاثرہ عورت کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعے سےعلاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔