ساہیوال: عدلیہ کے اعلیٰ عہدیدار کے خلاف شر انگیز دھمکیوں پر ٹی ایل پی کا کارکن گرفتار

13

ساہیوال (آن لائن) نواحی چک 143نو ایل میں سوشل میڈیا پر عدلیہ کے اعلیٰ عہدیدارکے خلاف 20سیکنڈ کی ویڈیو کلپ جاری کرنے کے الزام میں ایک جماعت کے محمد اعجاز یوسفی کو پولیس ڈیرہ رحیم نے آج انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔واقعات کے مطابق چک141نو ایل کے محمد اعجاز یوسفی نے سوشل میڈیا پر ایک جماعت کے مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ کی طرف سے عدلیہ کے اعلی عہدیدار کا سر اتارنے پر ایک کروڑ روپے انعام کے علاوہ اپنی طرف سے پانچ لاکھ روپے کا اضافہ کر کے ویڈیو کلپ 20سیکنڈکا وائرل کر دیاپولیس افسرنے موبائل پر دیکھ کرملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس ڈیرہ رحیم نے انسپکٹر محمد اسماعیل کی مدعیت میں مقدمہ11ڈبلیو،7انسداد دہشت گردی ایکٹ ،505اور506ت پ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جار ی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں