ساہیوال (آن لائن) ساہیوال میں عید اورٹرو کو ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران تین افراد جاں بحق اور9شدید زخمی ہوگئے۔ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 100نوایل کے موٹر سائیکل رکشہ کاٹائر پھٹ جانے سے رکشہ درخت سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور عمرحیات جاں بحق ہوگیا، دوسرا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب ہوا، یہاں موٹرسائیکل اوربس میں تصادم کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محنت کش ثقلین جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار جاں بحق
تیسرا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پردادفتیانہ کے قریب ہوا۔ یہاں ایک تیز رفتا ر مسافر وین ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں مسافر خاتون حمیر ازوجہ دانش 35سالہ جاں بحق جبکہ آمنہ 12سالہ ، مناحل14سالہ ،طاہرہ 40سالہ ،فاطمہ 14سالہ ،ادیلہ بی بی 35 سالہ ،زورین 8سالہ ،ناصر علی 34سالہ ،سبحان 9سالہ اورثقلین حمزہ 20سالہ شدید زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیاہے ۔ پولیس ڈیرہ رحیم اورہڑپہ نے تین مقدمات 279ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس ہڑپہ نے بس قبضہ میں لے لی جبکہ ڈرائیور حادثہ کے بعدفرارہوگیا