ساہیوال(ایس این این)جہاز گراؤنڈ ساہیوال اور شہر کے دیگرگلی محلوں میں بجلی کی ننگی تاریں لوہے کے کھمبوں کے ساتھ لٹک رہی ہیں جوکسی بھی وقت خطرناک حادثہ کا شکار ہو سکتی ہے .جہاز گراؤنڈ میں بجلی کے کھمبوں کے ساتھ ہائی وولٹیج کی ننگی تاریں عوام کے لیے خطرہ جان بنی ہوئی ہیں. برسات کے موسم میں ان تاروں کی وجہ سے کسی وقت بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتاہے. شہریوں کے مطابق بارہا میپکو اہل کاروں کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کروائی گئی ہے مگر انھوں نے کوئی توجہ نہیں دی. ننگی تاروں کی وجہ سے کئی بار سپارکنگ کے واقعات کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی جل چکے ہیں لیکن اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا گیا. عوام نے ایس ڈی او سے فوری طور پر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے.