ساہیوال، جعلی پولیس افسر بن کر نوسربازوں نے 55 ہزار ہتھیا لیے

53

ساہیوال(ایس این این) پاک ایونیو کالونی کے ایک زمیندار افتخار حسین شاہ کو جعلی پولیس آفسروں نے 55 ہزا ر روپے کا چونا لگادیا۔واقعات کے مطابق پاک ایونیو کالونی کے افتخار حسین شاہ کودن ساڑھے دس بجےفون آیا.فون کرنے والے نے خود کو احسان فاروقی پولیس افسر بتایا اورکہا کہ تمہارا بھانجا نعمان شاہ ہمارے قبضہ میں ہے جسے حالت غیر میں پکڑا گیا ہے اُسکے خلاف نہ صرف مقدمہ درج کرونگا بلکہ اُس پرتشدد بھی کیا جائیگا.اگرتم نے فوری طورپر میرے جاز کیش نمبر پررقم نہ بھیجی تو نقصان ہوگا جس کے بعد دیگر دونمبروں سے بھی کالیں آگئیں. جس پر افتخار حسین شاہ نے 55ہزار روپے کی نقدی بھیج دی اورملزموں نے کہا کہ اُسکا بھانجا چھوڑ دیا ہے ۔جب اُسکے بھانجے نعمان شاہ کا پتا کیا گیا تو وہ گھر پر تھا اور اس قسم کا کوئی واقعہ نہ ہواتھا ۔پولیس فرید ٹاؤن نے افتخار حسین شاہ کی مدعیت میں فراڈیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں