پنجاب میں صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔میڈیا کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پتوکی، ننکانہ، مانانوالہ، جہلم اور واربرٹن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے سرائے مغل، جہلم، کمالیہ، اور گجرات کے ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس ہوئے۔زلزلے کے بعد لوگوں نے خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا جب کہ کچھ مقامات پر لوگ گھروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.1 ریکارڈ ہوئی، جس کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کھاریاں کا قریبی علاقہ ہے۔