سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

38

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ 10فیصد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ مالی سال 2025 -26  کی منظوری دے دی۔شہباز شریف نے کہا کہ نئے بجٹ میں معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے، حالیہ جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 6 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی، پینشنرز کی پینشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

 

 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں