نئی دہلی: بھارتی مندر میں پرساد کے طور پر کیلے بھی چڑھائے گئے جس میں سے ایک کیلا 22 سالہ مسلم لڑکے نے کھالیا لیکن اسے اندازہ نہ تھا کہ مودی کے ہندوتوا سماج میں اس کی قیمت اپنی جان دیکر چکانی پڑے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں مشتعل ہجوم نے 22 سالہ مسلمان لڑکے محمد اسحاق کو کھمبے سے باندھ کر بیدردی سے مارا پیٹا۔ جس پر گنیش چترتھی کے تہوار کے موقع پر مندر سے کیلا چرا کر کھانے کا الزام تھا۔