گم شدہ سیاحتی آب دوز کے ملبے کی نشاندہی، آبدوز دھماکے سے تباہ ہوئی

154

واشنگٹن: بحریہ اوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے لاپتا آبدوز کا ملبہ شروع ہوگیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن میں شامل ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ ملنے والا ملبہ آبدوز کے لینڈنگ فریم اور پچھلے کور پر مشتمل ہے، ملبہ ملنا نشاندہی کرتا ہے کہ آبدوز دھماکے سے تباہ ہوئی۔
لاپتہ آبدوز کا ملبہ ٹائی ٹینک جہاز کے قریب سے ملا ہے، امریکی کوسٹ گارڈ.اس سے قبل امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ بحراوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر لاپتا آبدوز کا ہوسکتا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملبے کے آثار ریموٹ کنٹرول گاڑی کی مدد سے دریافت ہوئے ہیں، جس کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں