پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

44

لاہور(ایس این این) سموگ کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے تحت حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ مری کے علاوہ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور ملتان اور فیصل آباد میں جزوی لاک ڈاؤن کے علاوہ بھاری ٹریفک کے مذکورہ شہروں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومتی ٹیم 22 نومبر کو موسمی صورت حال کا جائزہ لے کر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرے گی تاہم اب ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں