لاہور(ایس این این) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں 31 مارچ تک چھٹیاں ہوں گی ، یکم اپریل کو سکول کھول دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی ایک بھر پھر تردید کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی اور والدین فیک خبروں پر کان نہ دھریں۔