اسلام آباد(ایس این این) چیف جسٹس ہائی کورٹ نے جھیکا گلی مری کے سرکاری سکول کی زمین جوڈیشل کونسل کو منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا. چیف جسٹس کے حکم پر 100 سال سے زائد قدیم سکول کی عمارت گرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے. 2 کنال 15 مرلے پر واقع سکول مری کے پرفضا علاقے میں واقع ہے جس میں 250 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں. ذرائع کا بتانا ہے کہ جھیکا گلی میں قائم 100 سال سے زائد پرانے اسکول کو گرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، اسکول کی زمین پر جوڈیشل کمپلیکس بنےگا، پنجاب حکومت کی جانب سے اس حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی۔عدلیہ کی جانب سے اساتذہ کو سکول کی عمارت خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے. عدلیہ کی تعلیم دشمن پالیسی پر عوامی حلقے تشویش میں مبتلا ہیں.