ہوم تعلیم ساہیوال بورڈ نہم کلاس کا نتا ئج کا اعلان، کامیابی کا تناسب...

ساہیوال بورڈ نہم کلاس کا نتا ئج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 40.4 فی صد رہا

30

ساہیوال (بیورورپورٹ)ساہیوال بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نہم کلاس کے سالانہ امتحانات 2024کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ کمشنر ساہیوال/چیئرپرسن بورڈ شعیب اقبال سید نے اپنے دفتر میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کرنتائج کا اعلان کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رانا نوید عظمت بھی اس موقع پر موجود تھے۔امتحان میں 89339امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 36094امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح امتحان میں کامیابی کا تناسب 40.40فیصد رہا۔ امتحانات میں سائنس گروپ کے74843طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں سے31519بچوں نے کامیابی حاصل کی۔سائنس گروپ کی کامیابی کا تناسب 42.11فیصد رہا۔ اسی طرح آرٹس گروپ کے14426طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے4505طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 31.23فیصد رہا۔ امتحانات میں70سپیشل بچوں نے شرکت کی اور تمام نے کامیابی حاصل کی۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں