ساہیوال (ایس این این) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے دہم کی پرچہ جات کی ناقص مارکنگ کا انکشاف۔ جماعت دہم کے پیپرز کی ری چیکنگ کے دوران طلبا و طالبات نے ناقص مارکنگ پر ایک بار پھر سوال اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق ساہیوال بورڈ میں دہم جماعت کے نتائج منظر عام پر آنے کے بعد بیشتر طلبا و طالبات نے ری چیکنگ کروائی ہے جس میں اُردو، انگریزی اور مطالعہ پاکستان کے پرچوں کی ناقص پڑتال کی گئی ہے۔ ری چیکنگ کروانے والے طلبا کے مطابق اُردو اور مطالعہ پاکستان کے پیپرز غیر متلعقہ اساتذہ سے مارک کیے معلوم ہوتے ہیں۔ کسئی سوالات بغیر چیکنگ کے چھوڑ دیے گئے ہیں جب کہ اکثر سوالات میں درست تشریح تحریر کرنے کے باوجود نمبر نہیں دیے گئے۔ یاد رہے گذشتہ برس بھی اردو، کیمسٹری اور انگریزی کے پیپرز میں ناقص مارکنگ کی وجہ سے طلبا و طالبات کے میرٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے تھے امسال بورڈ نے ایک بار پھر غلطی سنوارنے کی بجائے مارکنگ سسٹم کو مشکوک بنا دیا ہے۔