دس کامرس کالجز کو جنرل کیڈر کالجزمیں منتقل کرنے کا فیصلہ

17

راولپنڈی ( ایس این این) پنجاب میں انتظامی اخراجات میں کمی کے لیے ایسے کامرس کالجوں کو قریبی جنرل کالجوں میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ٹیوٹا سے واپس سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو منتقل ہونیوالے ایسے کامرس ادارے جہاں طلبہ طالبات کی تعداد ناکافی ہے کے بارے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کالجوں کو قریبی جنرل کیڈر کے کالجوں میں شفٹ کر دیا جائے۔ ابتدا میں دس کامرس کالجوں کو قریب ترین جنرل کیڈر کے کالجوں میں شفٹ کرنے کی تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ڈو یژنل ڈائریکٹر ،ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان متعلقہ کالجوں کے پرنسپلز کے ذمے یہ تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں