عرفان کراٹے سنٹر ساہیوال کے سٹوڈنٹ نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

34

سری لنکا میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی دستے کے نوعمر کھلاڑی حذیفہ ارشد نے کیڈٹ انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔حذیفہ ارشد عرفان کراٹے سنٹر ساہیوال کے سٹوڈنٹ ہیں اور کم عمری میں انھوں نے یہ اعزاز حاصل کر کے ساہیوال اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ کولمبو میں ہونے والے مقابلوں میں حذیفہ ارشد نے شاندار پرفارمنس دکھا کر ملکی پرچم سربلند کیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے نے اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈل جیت لیے ہیں۔چیمپئن شپ میں پاکستان بھارت سری لنکا بنگلہ دیش نیپال اور بھوٹان شریک ہیں۔ میڈل ٹیبل پر بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔حذیفہ ارشد کی کامیابی پر ساہیوال کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے عرفان کراٹے سنٹر کے کوچ منور علی اور ان کی ٹیم کو مبارک پیش کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں