ساہیوال (سٹی رپورٹر) ضروری مرمت کی وجہ سے جہاز گراؤنڈ ساہیوال گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 19 نومبر صبح 8:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے جہاز گراؤنڈ، پولیس لائن، سکیم نمبر-3, فرید ٹاؤن، علی گڑھ، ہائی سکیورٹی جیل، سنٹرل جیل ساہیوال، میڈیکل کالج، حاجی عبدالقیوم ہسپتال، رفیع گارڈن، شاہ مدار، عبداللہ شاہ، مرشد آباد، بوٹی پال اور قطب شاہانہ کے صارفین متاثر ہوں گے –