پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 19 نومبر سے کھولنے کا فیصلہ

65

ساہیوال(ایس این این) سموگ اور دھند کی کمی کے باعث حکومت پنجاب نے ملتان اور لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کے تمام تعلیمی ادارے کل 19 نومبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل سے تمام تعلیمی ادارے مقررہ اوقات کار کے مطابق کھلیں گے۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے افسران کو سکولز میں حاضری پوری کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں