سعودیہ پلٹ شہری بہنوں کو قتل کر کے واپس سعودیہ فرار ہو گیا

21

ساہیوال (ایس این این) ساہیوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات، سعودی عرب سے آنے والے شخص نے 2 بہنوں کو قتل کر دیا، جائیداد کے تنازعے پر ملزم کم عمر بہنوں کو قتل کرنے کے بعد دوبارہ سعودی عرب واپس چلا گیا، والد اور والدہ نے بھی ملزم کی معاونت کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ایک دیہی علاقے میں سنگدل بھائی نے جائیداد کی لالچ میں اپنی کم عمر بہنوں پر بدچلنی کا الزام لگا کر انہیں لرزہ خیز انداز میں قتل کر ڈالا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2 کم عمر لڑکیوں کے اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے کی واردات ساہیوال کے تھانہ نور شاہ کی حدود میں پیش آئی۔ انکشاف ہوا ہے کہ اپنی بہنوں کو قتل کرنے والا شخص سعودی عرب میں مقیم تھا جو صرف اپنی بہنوں کو قتل کرنے کیلئے پاکستان آیا اور پھر واردات کے بعد سعودی عرب واپس فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق 16 سالہ عائشہ اور اس کی 13 سالہ بہن فاطمہ کے قتل کا مقدمہ ان کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمہ قتل کی واردات کے ایک ماہ بعد درج ہوا۔ درج مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 201، 109 اور 34 شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے۔ انکشاف ہوا ہے کہ دونوں مقتولہ لڑکیاں اور ان کا قاتل بھائی آپس میں سوتیلے بہن بھائی تھے۔ علی حمزہ نامی قاتل کے والد نے 2 شادیاں کیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں